ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناور کے کاسرکوڈ بیچ کا ’’بلیو فلیگ ‘‘ کے طورپراجراء

ہوناور کے کاسرکوڈ بیچ کا ’’بلیو فلیگ ‘‘ کے طورپراجراء

Tue, 29 Dec 2020 18:12:37    S.O. News Service

ہوناور :29؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) ہوناور تعلقہ کے کاسرکوڈ سمیت ملک کے 8سمندری ساحلوں کو ’’بلیو فلیگ ‘‘ کے طورپر مرکزی وزیر برائے ماحولیات اور موسمیات پرکاش جاوڈیکر نے اجراء کیا۔

آن لائن  کے ذریعے منعقدہ پروگرام سے بات کرتے ہوئے موصوف وزیر نے کہاکہ اگلے تین چار برسوں میں ملک بھر کے 100 سمندری   ساحلوں کو بین الاقوامی معیار کے طورپر ترقی دی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں ملک کے 8بیچوں کو بلیو فلیگ سے منسلک کرتے ہوئے اجراء کیا جارہاہے ۔

پروگرام میں شریک اترکنڑاضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے کاسرکوڈ میں بلیو فلیگ اور قومی پرچم کی کشائی کی۔ڈنمارک کے کوپن ہیگن کے ماحولیاتی تعلیمی ادارے ’’ایف ای ای ‘‘ عالمی سطح کے سمندری ساحلوں کی نشاندہی کرتےہوئے بلیو فلیگ کی تصدیق کرتی ہے۔ جس کے تحت بیچ پر پاکی صفائی ، پانی کا معیار ، ماحول دوست سمیت 33شرائط پر  ہر لحاظ سے عمل کرنا ہوتاہے۔

مرکزی حکومت نے ریاست کے کاسرکوڈ، پڈوبیدری ، گجرات کے شیوراجپور، ڈیون گھوگلا، کیرلا کے کپاڑ، آندھراپردیش کے رشی کونڈ، اڑیسہ کے گولڈن اور انڈمان نکوبار جزیرے کے رادھا نگر بیچوں کو بلیوفلیگ کے طورپر تصدیق کیا تھا۔ جس کا آج اجراء ہواہے۔ جاپان، جنوبی کوریا اوریو اے ای ممالک اس فہرست میں شامل تھے اب بھارت میں اس میں شامل ہوگیاہے۔


Share: